این اے 31 غلام احمد بلور کا عمران خان کی کامیابی کو چلینج کرنے کا اعلان

سازش کے تحت سب کچھ ہوا اور صوبائی حکومت نے دھاندلی سے مجھے ہرایا، بلور


احتشام بشیر October 16, 2022
فوٹو فائل

عوامی نیشنل پارٹی اور حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار حاجی غلام احمد بلور نے حلقہ این اے 31 کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں چلینج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی بزرگ سیاستدان اور ضمنی الیکشن میں این اے 31 کے امیدوار حاجی غلام احمد بلور نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے عدالتی جنگ لڑنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے سازش کے تحت ہرایا گیا ہے، صوبائی حکومت نے میرے خلاف سرکاری مشینری استعمال کی، میں ہارا نہیں مجھے سازش کے تحت ہروایا گیا ہے میں قانونی جنگ لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی جماعت کارکنوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ میرے ساتھ کھڑے رہے اتحادی جماعتوں نے بھی اپنی استطاعت کے مطابق کام کیا۔

غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر بیٹھے ایجنٹ سرکاری ملازمین ہی تھے جن کی مدد سے نتائج کو تبدیل کیا گیا، جس کے خلاف میں ساتھیوں سے مشاورت کے بعد قانونی جنگ لڑوں گا۔

غلام بلور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے 2013 کے الیکشن میں عمران خان نے 90 ہزار ووٹ لیے تھے اور اب ووٹوں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |