روسی فوج نے کریمیا میں آخری فوجی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا

روسی فوجیوں نے کریمیا کےفوجی اڈے پر توڑپھوڑ کی اور یوکرینی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔


AFP March 24, 2014
روسی فوجیوں نے کریمیا کےفوجی اڈے پر توڑپھوڑ کی اور یوکرینی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

روسی فوج نے کریمیا میں آخری فوجی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا، روسی فوج نے گاڑیاں فوجی اڈے کے دروازے سے ٹکرادیں، فوجیوں نے اڈے پر توڑپھوڑ کی اور یوکرینی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

کریمیا کے بعد یوکرین کے دوسرے شہروں ڈونیٹسک اور اوڈیسا میں بھی لوگ روس سے الحاق کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے اور ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے رہے۔ ادھر دارالحکومت کیف اور خرکیف میں یوکرینی حکومت کے حامیوں نے ریلیاں نکالیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں