اسلام آباد میں اوباش نوجوان کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق

انیق نامی ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوگیا، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک October 16, 2022
فوٹو فائل

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سیون میں اوباش نوجوان کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کے علاقے سیکٹر جی سیون میں انیق نامی اوباش نوجوان کی فائرنگ سے دو بچے زخمی ہوئے جس کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔

عینی شاہدین نے واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت علی کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے حاصل ہونے والی معلامات کی بنیاد پر پولیس نے بتایا کہ ملزم اس سے پہلے بھی فائرنگ کے واقعات میں ملوث رہا اور مفرور ہے۔

پولیس نے ملزم کی شناخت کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |