کوئٹہ میں سرکاری اسکول سے خاتون کی لاش برآمد

وجہ موت تاحال معلوم نہ ہوسکی تفتیش شروع کردی گئی، پولیس


ویب ڈیسک October 16, 2022
فوٹو فائل

کوئٹہ میں سرکاری اسکول سے خاتون کی کئی گھنٹے پرانی لاش برآمد ہوگئی، پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گورنمنٹ اسکول سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول سے برآمد ہونے والی خاتون کی لاش دو سے تین روز پرانی ہے، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابھی تک خاتون کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |