مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک 3 اہلکار زخمی

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی عوام اور سیکورٹی اداروں کی ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک October 16, 2022
فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے مستونگ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں، ترجمان سی ٹی دی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے اطمینان کا اظہا کیا اور کہا کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

میر قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی عوام اور سیکورٹی اداروں کی ہوگی، آپریشن کے دوران 3 سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |