آئی ایم ایف سیلاب پر ردعمل تیار کرے اسحاق ڈار

عطیہ دہندگان زیادہ پالیسی سپورٹ کریں، وزیر خزانہ


Irshad Ansari October 17, 2022
صدر ایشیائی بینک کا شکریہ، ملکہ ہالینڈ سے مساوی بینکاری پر تبادلہ خیال—فائل فوٹو

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی سیلابی صورتحال پر اپنا ردعمل تیار کرے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو ڈیڑھ ارب ڈالر پروگرام کی منظوری اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے سیلاب سے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کی سیلابی صورتحال پر اپنا ردعمل تیار کرے، ردعمل میں موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی، سماجی اور سیاسی چیلنجز کو مدنظر رکھا جائے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کے اجلاس میں شرکت کی، آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے پاکستان کے تباہ کن سیلابوں کا حوالہ دیتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی کے واقعات اور معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ نے ایم ڈی آئی ایم ایف کے جذبات کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب سے تباہی کے پیمانے کو دیکھتے ہوئے مزید پالیسی تعاون کی درخواست کی، انہوں نے آئی ایم ایف اور کثیر الجہتی عطیہ دہندگان سے زیادہ پالیسی سپورٹ کا مطالبہ کیا۔

وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے اس موقع پر ملکہ ہالینڈ میکسیما سے مالیاتی شمولیت اور مساوی بینکاری پر تبادلہ خیال کیا،دونوں اطراف نے زیر بحث موضوعات میں تیزی سے پیش رفت حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل مروان عبداللہ یوسف تھونیان الغانم سے ملاقات کی،وفاقی وزیر نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کویت فنڈ کے تعاون کو سراہا، جاری منصوبوں اور سرمایہ کاری کے ممکنہ نئے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں