گیٹس فاؤنڈیشن کا انسداد پولیو کیلیے 12 ارب ڈالر عطیہ کااعلان
99 فیصد بیماری ختم، صرف پاکستان اور افغانستان میں وائلڈ پولیو وائرس موجود
بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے پولیو کے خاتمے کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیو کی بیماری ایک خطرہ بنی ہوئی ہے۔ تاہم اس کا خاتمہ ہماری پہنچ میں ہے۔ یہ رقم گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو (GPEI) کو عطیہ کی جائے گی جو کہ قومی حکومتوں کی سربراہی میں ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہے جس کا مقصد 2026 تک اس بیماری کو ختم کرنا ہے۔
بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ 1988 میں اپنے آغاز کے بعد سے GPEI نے دنیا بھر میں پولیو کے کیسز کو 99 فیصد سے زیادہ کم کرنے میں مدد کی ہے اور فالج کے 20 ملین سے زیادہ کیسز کو روکا ہے۔ اس تاریخی پیش رفت کے باوجود حفاظتی ٹیکوں، ویکسین سے متعلق غلط افواہیں، سیاسی بدامنی اور پاکستان میں آنے والے المناک حالیہ سیلاب نے پولیو کیخلاف کام میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ پاکستان اور افغانستان صرف دو ممالک ہیں جہاں وائلڈ پولیو وائرس اب بھی مقامی ہے۔