کوئٹہ میں سرکاری اسکول سے خاتون کی لاش برآمد

خاتون اسکول میں ملازمت کرتی تھیں اور وہیں رہائش پذیر تھیں


ویب ڈیسک October 17, 2022
خاتون کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا،اسپتال ذرائع:فوٹو:فائل

کوئٹہ میں ایک سرکاری اسکول سے خاتون کی لاش برآمد ہوگئی۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے ایک سرکاری اسکول سے رات گئے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ خاتون اسکول میں ملازمت کرتی تھیں اور وہیں رہائش پذیر تھیں۔لاش کی شناخت رقیہ کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر 70 سال تھی اور ان کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں