اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے یونان جانے والا مسافر گرفتار

ملزم قاسم نے جعلی پاسپورٹ 2ہزار 800 یورو میں خریدنے کا اعتراف کرلیا ہے، ایف آئی اے حکام

قاسم نامی شخص کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے، ایف آئی اے حکام فوٹو : فائل

ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے حکام نے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے یونان جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والا قاسم نامی شخص اسلام آباد سے یونان جارہا تھا کہ ایف آئی اے حکام نے پاسپورٹ کا معائنہ کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ پاسپورٹ سفر کرنے والے مسافر کا نہیں اور پاسپورٹ پر موجود تصویر کو بدلا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ہی ملزم قاسم نے جعلی پاسپورٹ 2ہزار 800 یورو میں خریدنے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ملزم سے انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کی نشاندہی کے کے لئے مزید تفتیش کی جارہی ہے
Load Next Story