بابری مسجد کی تاریخ دہرا دی گئی ہندو انتہاپسندوں نے مسجد میں بت رکھ دیے

ہندو انتہاپسند مرد اور عورتیں گیٹ توڑ کر زبردستی مسجد میں داخل ہوئے


ویب ڈیسک October 17, 2022
ہندو انتہاپسند مرد اورعورتیں مسجد کا گیٹ توڑ کراندر داخل ہوئے،فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کی مساجد پر حملوں کی منظم مہم جاری ہے۔ بھارتی شہرحیدرآباد دکن کی قطب شاہی مسجد میں بت رکھ دیے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسند مرد اورخواتین گیٹ توڑ کر زبردستی قطب شاہی مسجد میں داخل ہوئے اور بت رکھ دئیے۔ واقعہ کے وقت مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔ بھارت میں بابری مسجد کے بعد مسجد میں بت رکھنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔



ہندوانتہاپسندوں نے بت رکھنے کے دوران اپنے مذہبی نعرے بھی لگائے اور مسجد کی انتظامیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے ہندو انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں