مصر میں سابق صدر محمد مرسی کے 529 حامیوں کو سزائے موت

عدالت نےتمام افراد کو قتل اور دیگر الزامات میں سزائے موت سنائی ہے۔


ویب ڈیسک March 24, 2014
مصر کے سابق صدر محمد مرسی کا تختہ الٹے جانے کے بعد ان کے ہزاروں حامیوں کو سزائے موت اور قید سنائی جاچکی ہے۔ فوٹو: فائل

مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کے 529 حامیوں کو سزائے موت سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے شہر المنیا کی ایک عدالت میں محمد مرسی کے 545 حامیوں کے خلاف پولیس پر حملوں اور ایک اہلکار کے قتل کا مقدمہ زیر سماعت تھا، عدالت نے 16 افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 529 کو سزائے موت سنادی ہے، سزائے موت سنائے جانے والے ملزمان میں سے 153 افراد اس وقت ملک کی مختلف جیلوں میں قید جبکہ دیگر مفرور ہیں۔ مصری ماہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنی سزا کے خلاف عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سیاسی مظاہروں کے بعد مصر کی فوج نے ملک کے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کا تخہ الٹ کر انہیں گرفتار کردیا تھا جس کے بعد ان کے حق میں ہونے والے مظاہروں کی پاداش میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں