لاہور میں زنجیروں میں جکڑا طالب علم مدرسے سے بھاگنے میں کامیاب

مجھے مدرسے کے قاری ندیم نے گزشتہ 3 سال سے زنجیروں سے جکڑ رکھا تھا، طالب علم


ویب ڈیسک March 24, 2014
اہل علاقہ نے بچے کے پاؤں میں زنجیریں دیکھ کر پولیس کو طلب کیا جہاں سے پولیس اسے اپنے ساتھ لے گئی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

SYDNEY:

ڈیفنس کے مدرسے میں زنجیروں سے جکڑا طالب علم جان بچا کر مدرسے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق زنجیروں میں جکڑا 15 سالہ عمیر رمضان کسی طرح ڈیفنس کے خیابان اتحاد میں واقع مدرسے سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور کافی دور گلستان کالونی پہنچ کر لوگوں سے مدد مانگنے لگا، اہل علاقہ نے بچے کے پاؤں میں زنجیریں دیکھ کر پولیس کو طلب کیا جہاں سے پولیس اسے اپنے ساتھ لے گئی۔


عمیر کا کہنا ہے کہ اسے مدرسے کے قاری ندیم نے گزشتہ 3 سال سے زنجیروں سے جکڑ رکھا تھا اور اس دوران اس پر کئی بار تشدد بھی کیا گیا، مدرسے میں کئی اور بچے بھی موجود ہیں جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |