ضمنی انتخابات میں شکست اے این پی کے سینئر رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
توقعات پر پورا نہیں اترا، بہتر ہے کہ میں عوامی نیشنل پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لوں، ملک طارق اعوان
این اے 31 کے ضمنی الیکشن میں شکست پر ملک طارق اعوان نے عوامی نیشنل پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
ملک طارق اعوان نے عوامی نیشنل پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں بھی عوامی نیشنل پارٹی کو شکست ہوئی، 2018 کے الیکشن میں بھی میری خواہش پر جس صوبائی امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا اس کو شکست ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے میں عوامی نیشنل پارٹی کی توقعات پر پورا نہیں اترا، بہتر ہے کہ میں عوامی نیشنل پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لوں۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات؛ عمران خان 8 میں سے 6 قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب
ملک طارق اعوان نے کہا کہ میں باقاعدہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کا حصہ بنا عوامی نیشنل پارٹی نے مجھے ہمشہ عزت دی، اے این پی سے سٹی کونسل اور سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کا نائب صدر بھی رہا اور اب صوبائی و مرکزی کونسل ورکنگ کمیٹی کا ممبر ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میرا خاندان عوامی نیشنل پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہیں، میں، میرا بیٹا اور میرا خاندان آزاد حیثیت سے سیاست کرینگے اور زندگی گزاریں گے۔