بھارتی پولیس افسر کی بلب چرانے کی ویڈیو وائرل

میں بلب اپنی تعیناتی کی جگہ لگانے کیلئے نکالا تھا، معطل پولیس افسر کا بیان


ویب ڈیسک October 17, 2022
فوٹو فائل

بھارتی پولیس اہلکار دکانوں کے باہر لگے ایل ای ڈی بلب چوری کرنے لگے، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ایس ایس پی نے پولیس افسر کو معطل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں ایک پولیس انسپکٹر کی گلی میں لگے بلب کو چرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

6 اکتوبر کو پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس افسر بند پان کی دکان کے قریب آتا ہے اور تیزی سے دکان کے باہر لگے بلب کو اتار کر اپنی جیب میں رکھ کر وہاں سے چلا جاتا ہے۔

اگلی صبح دکاندار نے بلب نہیں دیکھا تو سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی، جسے دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نے پولیس افسر کو معطل کردیا، معطل پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس نے بلب دکان کے باہر سے نکال کر اپنی تعیناتی کی جگہ لگایا تھا کیونکہ وہاں اندھیرا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں