کراچیسیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلرگرفتار

ملزم مختلف سیاسی پارٹیوں کے عسکری ونگ کا اہم رکن رہا، پولیس

فوٹو: فائل

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرکےاس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے سیاسی پارٹی کے عسکری ونگ کے مبینہ ٹارگٹ کلر فیصل عرف کےٹو ولد نذیر احمد کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم 2007 سے 2 مختلف سیاسی پارٹیوں کے عسکری ونگ کا اہم رکن رہا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام سنگین جرائم میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ، چھینا جھپٹی، ڈکیتی سمیت بھتہ کلیکشن میں ملوث تھا، ملزم نے 2007 میں اپنے ساتھی شہباز عرف شوبی کے ساتھ ملکر متعدد موبائل فون چھیننے اور ڈکیتی کی واردات کی۔


پولیس کے مطابق ملزم 2008 میں نیو کراچی تھانہ میں ڈکیتی اور اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل گیا، 2010 میں ملزم اور اس کے ساتھی کاشف بندراورسلمان پھوڑا سمیت دیگر ایک جماعت کے رکن کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جس میں ملزم مفرور ہوگیا تھا۔جسکا مقدمہ نمبر 130/2010 نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانہ میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم 2010میں ہی رضوان قادری کے قتل کے بعد جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھ،ا2012 میں گرفتار ملزم نکاح پر نکاح کے مقدمے میں تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں بند ہوکر جیل گیا،سال 2014 میں ایک جماعت کے سیکٹر انچارج کے قتل میں گرفتار ہوکر جیل گیا جس کا مقدمہ الزام نمبر 391/2014 ہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ہوا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مومن آباد، سائٹ سپر ہائی وے، نیو کراچی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

سرسید پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ملزم کے دیگر فراری مقدمات میں گرفتاری کے لئے متعلقہ تھانہ جات کو مطلع کردیا گیا ہے۔
Load Next Story