ساتویں مردم شماری و خانہ شماری کیلئے تکنیکی گرانٹ کی سمری مؤخر

سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کی امداد کیلئے 3 ارب 20 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری


ویب ڈیسک October 17, 2022
فوٹو فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کی امداد کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو تین ارب بیس کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام کیلئے سترہ ارب روپے جب کہ سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کی امداد کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو تین ارب بیس کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے البتہ ساتویں مردم شماری و خانہ شماری کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی سمری موخر کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام کیلئے 17 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے، اس کے علاوہ ای سی سی نے سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کی امداد کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کو 3 ارب 20 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

دوسری جانب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ساتویں مردم شماری وخانہ شماری کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی سمری مؤخر کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں