لاہور میں معذور خاتون سے زیادتی کا شرمناک واقعہ

پولیس نے مثاترہ خاتون کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک October 17, 2022
فوٹو: فائل

تھانہ گجر پورہ کی حدود میں ہاتھوں پیروں سے معذور خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس نے مثاترہ خاتون کے چچا شہباز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ملزم صداقت نامی شخص کے گھر اسکی بیمار بیوی کی تیمارداری کیلئے گیا تھا جس کے بعد ملزم متاثرہ معذور خاتون کائنات کو گھر چھوڑنے گیا۔

واقعے کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے راستے میں موجود حویلی میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

FIR

پولیس کے مطابق 10 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ 15 اکتوبر کو درج ہوا،7 روز گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں