ایف بی آر نے شیخ رشید سے ٹیکس ایئر 2021 کا ریکارڈ طلب کرلیا

شیخ شید کو نوٹس انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 177 کے تحت جاری کیا گیا


ویب ڈیسک October 18, 2022
—فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے ٹیکس ایئر 2021 کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے ایف بی آر نے شیخ رشید کو باقاعدہ نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔ شیخ شید کو نوٹس انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 177 کے تحت جاری کیا گیا۔

اس حوالے سے شیخ رشید نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایف بی آر کے نوٹس کی تصدیق کردی۔

مزیدپڑھیں: شیخ رشید کو سات دن کے اندر لال حویلی خالی کرنے کا حکم

واضح رہے کہ چند روز میں راولپنڈی کی انتظامیہ نے شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کا حکم دے دیا اور کہا تھا کہ 7 روز میں حویلی خالی نہ ہوئی پولیس کی مدد سے خالی کرائی جائے گی۔

بعدازاں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں۔ لال حویلی ایک تاریخ ہے، جسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

سابق وزیر داخلہ کی جانب سے لال حویلی خالی کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے ڈائریکٹر وقف متروکہ املاک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا جبکہ عدالت نےاس دوران کوئی غیر قانونی اقدام نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں