شاہین آفریدی کو محمد شامی نے مفید مشوروں سے نواز دیا

دونوں پیسرز انجریز سے صحتیاب ہونے کے بعد واپس آئے ہیں


Sports Reporter October 18, 2022
دونوں پیسرز انجریز سے صحتیاب ہونے کے بعد واپس آئے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

شاہین شاہ آفریدی کو محمد شامی نے مفید مشوروں سے نواز دیا۔

گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنے وارم اپ میچز کیلیے برسبین کے ایک ہی گراؤنڈ میں موجود تھیں،بلو شرٹس کا آسٹریلیا سے مقابلہ ختم ہونے کے بعد گرین شرٹس کو انگلینڈ کے مقابل ہونا تھا۔

اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی بھارتی پیسر محمد شامی سے ملاقات کیلیے پہنچ گئے، انھوں نے کہا ''جب سے بولنگ شروع کی، آپ کو فالو کررہا ہوں، آپ کی کلائی کی پوزیشن اور سیم کا جواب نہیں ہے۔'' جواب میں محمد شامی نے کہا'' اگر ریلیز پوائنٹ اچھا ہو توسیم بھی ٹھیک ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: گاوسکر کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات، بابر اعظم کیلیے کیپ کا تحفہ

یاد رہے کہ دونوں پیسرز انجریز سے صحتیاب ہونے کے بعد واپس آئے ہیں،محمد شامی نے آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ میں صرف آخری اوور کرایا اور 3وکٹیں اڑاتے ہوئے 11رنز نہیں بننے دیے،اس دوران ایک رن آؤٹ بھی ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔