بڑے ممالک پاکستان کے نقصان کا ازالہ کریں جمائما

پاکستان جیسے ممالک کا موسمیاتی تباہی میں کوئی کردار نہیں، جمائما گولڈ اسمتھ


ویب ڈیسک October 18, 2022
موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان میں جو ہوا کل ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، جمائما:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ بڑے ممالک پاکستان کے نقصان کا ازالہ کریں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں جتنے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے اس سے نمٹنا کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں ۔جو ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ہیں انہیں پاکستان جیسے ملکوں میں آنے والی تباہی کا ازالہ کرنا چاہیے۔



جمائما کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملکوں کا ماحولیاتی تبدیلیوں میں کوئی کردار نہیں ایسے ممالک کا قرض معاف کرنے سوچنا چاہیے۔موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں جو کچھ ہوا وہ کل ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |