ضمنی انتخابی نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی شیخ رشید

بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں، نواز شریف آسانی سے واپس نہیں آئیں گے


ویب ڈیسک October 18, 2022
اکتوبر نومبر میں آر پار ہوکر رہے گا، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنی مشکل سے نواز شریف باہر گئے، اتنی آسانی سے واپس نہیں آئیں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے وزرا کی تعداد 76 ہے، جس میں سے 20 بے محکمہ ہیں جب کہ 25 نے گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں۔ ملکی معاشی صورت حال پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ ہوشربا سطح تک پہنچ گیا ہے۔ اکتوبر نومبر میں آر پار ہوکر رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں