قومی ٹیم کی برسبین میں ٹریننگ سیشن کی تصاویر وائرل

کرکٹرز نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی


ویب ڈیسک October 18, 2022
کرکٹرز نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم نے آج گابا برسبین میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ قومی اسکواڈ نے آج برسیبن میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی، جس میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اَپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ؛ شاہین آفریدی وارم اپ میچ کیلیے دستیاب ہوں گے

دوسری جانب قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے محض 2 اوورز کروائے گئے تھے جبکہ کپتان بابراعظم کا آرام کا موقع دیا گیا تھا۔

قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان کی ورلڈکپ مہم کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔