میری وجہ سے پاکستانی بیٹرز نے غیرروایتی اسٹروکس چھوڑ دیے مصباح

وسیم اکرم کے سوال پر مصباح الحق نے دلچسپ وضاحت پیش کردی


Sports Reporter October 18, 2022
وسیم اکرم کے سوال پر مصباح الحق نے دلچسپ وضاحت پیش کردی (فوٹو: فائل)

پاکستان بیٹرز نے ٹی20 ورلڈکپ 2007کے بعد غیر روایتی اسٹروکس کھیلنا چھوڑ دیے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ملین ڈالر سوال ہے کہ میں نے اپنی کرکٹ میں کبھی بیٹرز کو ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے نہیں دیکھا، ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستانی صرف مڈ آن، مڈآف، اسکوائر لیگ اور مڈوکٹ پر روایتی کرکٹ اسٹروکس کھیلتے ہیں۔

جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ انھوں نے ورلڈکپ 2007 فائنل میں میرے بعد ایسے شاٹس کھیلنا چھوڑ دیے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے اس شاٹ پرجو 15 چوکے لگائے وہ کسی کو یاد نہیں، زندگی میں کبھی وہ شاٹ مس نہیں کیا تھا لیکن ہم ہار گئے۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کو محمد شامی نے مفید مشوروں سے نواز دیا

سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں سامنے کھیلتا تو ادھر بھی تو فیلڈز تھے،اگر اسپنر بولنگ کررہا ہے اور فائن لیگ فیلڈر دائرے میں موجود ہے تو میں اس کے اوپر سے ہی شاٹ کھیل سکتا تھا، میں پلان پر عمل نہیں کرسکا۔

یاد رہے ورلڈکپ 2007 کے فائنل میں مصباح الحق پاکستان کو فتح کے قریب لے آئے تھے مگر غیر رویتی اسٹروک کھیلتے ہوئے وکٹ گنوا بیٹھے، بھارت اولین ایڈیشن کا ٹائٹل لے اڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں