فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا21 اکتوبر کواہم اجلاس طلب

اجلاس میں پاکستان کانام فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے جانے کا باضابطہ اعلان متوقع

اجلاس میں پاکستان کانام فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے جانے کا باضابطہ اعلان متوقع (فوٹو فائل)

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے21 اکتوبر کواہم اجلاس طلب کرلیا۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے21 اکتوبر کواہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاکستان کانام فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے جانے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔


اس سے پہلے وہ فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کو تسلی بخش قرار دے چکا ہے جبکہ حتمی اعلان سے پہلے فیٹف کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرکے اظہاراطمینان چکی ہے۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے نئے اقدامات کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان نے 34 نکاتی ایکشن پلان کی کامیابی سے تعمیل کی، جس میں سے27 نکات دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق تھے جبکہ 7 نکاتی ایکشن پلان کا تعلق منی لانڈرنگ سے تھا۔
Load Next Story