فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ کے لیے سوناکشی سنہا اور ہُما قریشی نے کتنا وزن بڑھایا

’ڈبل ایکس ایل‘ میرے کیرئیر کی پہلی ایسی فلم ہے جس کیلئے ہدایتکار نے خود وزن بڑھانے کی ڈیمانڈ کی، ہما قریشی


ویب ڈیسک October 18, 2022
(اسکرین شاٹ)

بھارتی اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ 'ڈبل ایکس ایل' میرے کیرئیر کی پہلی ایسی فلم ہے جس کیلئے ہدایتکار نے خود وزن بڑھانے کی ڈیمانڈ کی۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی جلد اپنی آنے والی فلم 'ڈبل ایکس ایل' میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی یہ ایک ایسی فلم ہے جس کے لیے ان دنوں اداکاراؤں نے کافی وزن بڑھایا ہے۔

سترام رمانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ڈبل ایکس ایل میں سوناکشی سنہا، ہما قریشی، ظہیر اقبال اور مہات راگھویندرا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، یہ فلم 'ٹو پلس سائز 'خواتین کی کہانی ہے جو اپنے خوابوں کی تلاش میں ہیں۔



فلم کے لیے وزن بڑھانےکے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہما قریشی نے کہا کہ 'اکثر ہر فلم میں اداکارہ سے کہا جاتا ہے کہ آپ تھوڑی مزید پتلی ہوجاؤمگر 'ڈبل ایکس ایل'میرے کریئر کی پہلی ایسی فلم ہے جس میں ہدایت کار نے کہا کہ تھوڑا اور موٹی ہو جاؤ، میں نے اس فلم کے لیے 22 کلو وزن بڑھایا ہے'۔

سوناکشی سنہا نے کہا کہ میں نے فلم ڈبل ایکس ایل کے لیے تقریباً 15 سے 17 کلو وزن بڑھایا ہے کیونکہ یہ دو ایسی موٹی لڑکیوں کی کہانی ہے جو وزن کی وجہ سے ہمیشہ اپنی منزل سے دور ہوجاتی ہیں تاہم اس کہانی میں یہ دونوں لڑکیاں اس بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ بھی اپنے خواب پورے کر کے سب کو حیران کردیں گی۔

یاد رہے کہ سناکشی اور ہما کی یہ کامیڈی بالی ووڈ فلم اگلے ماہ 4 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |