پاکستان کیخلاف ابتدائی میچ جیتتے ہیں تو ورلڈکپ جیت جائیں گے رائنا کا دعویٰ

بہمرا کی جگہ محمد شامی کے آنے سے ٹیم کو ایکس فیکٹر مل سکتا ہے، سابق کرکٹر

بہمرا کی جگہ محمد شامی کے آنے سے ٹیم کو ایکس فیکٹر مل سکتا ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: فائل)

سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ''بھارتی ٹیم اگر پاکستان کے خلاف ابتدائی میچ میں جیت جاتی ہے تو ٹی20 ورلڈکپ جیت سکتی ہے''۔

بھارتی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سریش رائنا نے کہا کہ بھارت کے ٹورنامنٹ جیتنے کے امکانات ہیں، ٹیم اس وقت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ بہمرا کی جگہ محمد شامی کے لینے سے ایکس فیکٹر مل سکتا ہے جبکہ بھارتی ٹیم کے پاس ارشدیپ اور سوریا کمار یادو نوجوان کھلاڑی بھی ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: میری وجہ سے پاکستانی بیٹرز نے غیرروایتی اسٹروکس چھوڑ دیے، مصباح


انہوں نے کہا کہ جسپریت بہمرا اور رویندرا جدیجا بھارت کی ریڑھ کی ہڈی تھے اور مسلسل پرفارم کرتے آرہے تھے لیکن انجری کے باعث بہترین آپشن بھارتی ٹیم میں منتخب ہوا۔ رائنا نے بی سی سی آئی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 15 دن پہلے ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنا بہت اچھا اقدام تھا۔

مزید پڑھیں:شاہین آفریدی کو محمد شامی نے مفید مشوروں سے نواز دیا

کارتک اور رشبھ پنت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نوجوان کرکٹر کو موقع دیتا تھا کیونکہ وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور وہ ہارڈ ہٹنگ کرنا جانتے ہیں۔

دوسری جانب محمد شامی کی جارحانہ بولنگ کی بدولت بھارت نے ٹی20 ورلڈکپ کے وارم اَپ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست ہوئی تھی۔
Load Next Story