لاپتہ مسافر طیارہ بحرہند میں گر کر تباہ ہوا ملائیشین وزیراعظم کی تصدیق

حادثے کے نتیجے میں طیارے کے عملے سمیت تمام مسافر ہلاک ہوگئے ، ملائشین وزیراعظم نجیب رزاق


ویب ڈیسک March 24, 2014
مسافروں کے ورثاء کو جلد تمام تفیصلات سے آگاہ کر دیا جائے گا، نجیب رزاق۔ فوٹو:فائل

ملائیشا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے ملائیشین ایئرلائن کے لاپتہ مسافر طیارے کے بحر ہند میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ 17 روز کی کھوج اور تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارے کی آخری پوزیشن بحرہند کے وسط میں تھی اور وہ بحرہند کے جنوب میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے طیارے میں سوار مسافروں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ورثاء کو تمام ترصورتحال سے آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے وہ جلد اپنا تفصیلی بیان بھی جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ 8 مارچ کو ملائشین ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے چینی شہر بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی جس میں 239 مسافر سوار تھے، ملائشیا نے طیارے کی تلاش کیلئے پاکستان سمیت 25 ممالک سے تعاون کی بھی اپیل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں