کرشمہ ماں ہونے کے باوجود بالی ووڈ میں اب بھی سب سے زیادہ حسین ہیں کرینہ کا انکشاف

کرشمہ کپور 2 بچوں کی ماں ہیں لیکن انہیں دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ ان کا کوئی بچہ بھی ہے، کرینہ کپور


ویب ڈیسک March 24, 2014
کرشمہ کا دل سونے جیسا ہے انہیں جب بھی دیکھو وہ ہمیشہ ترو تازہ ہی نظر آتی ہیں، کرینہ کپور فوٹو؛فائل

کرشمہ کپور کی چھوٹی بہن کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان بہن کرشمہ آج بھی بالی ووڈ میں تمام اداکاراؤں میں سب سے حسین ہیں۔

بھارت کے معروف ٹی وی چیٹ شو'کافی وِد کرن' میں بات چیت کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ان کی 39 سالہ بہن 2 بچوں کی ماں ہیں لیکن انہیں دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ ان کا کوئی بچہ بھی ہے اور وہ آج بھی بالی ووڈ میں تمام اداکاراؤں سے حسین لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرشمہ کپور بہت خوبصورت ہیں جب کہ ان کا دل سونے جیسا ہے انہیں جب بھی دیکھو وہ ہمیشہ ترو تازہ ہی نظر آتی ہیں۔

کرینہ کپور نے کہا کہ کرشمہ کپور خوبصورت جسم کی مالک ہے جو آج بھی بالکل صحیح اور تندرست حالت میں ہے، میری بہن جسمانی لحاظ سے بالکل میری ماں جیسی جب کہ ظاہری اعتبار سے میں اپنے ابو پر گئی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |