تھانہ چکری کے علاقے میں ڈکیتی کی سنگین واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے مونگ پھلی سے بھرے ٹرالر سمیت عملے سے نقدی و موبائل فون چھین لیے۔
حکام کے مطابق رفیع الله نے تھانہ چکری کو مقدمہ رفیع الله نے بتایا کہ ہیوی لوڈنگ کا ٹرانسپورٹر ہوں ، 22 ویلر ٹریلر پر 40 لاکھ روپے مالیت کی مونگ پھلی لوڈ کرکے پشاور جارہے تھے۔
اس نے بتایا کہ موضع ڈھڈ ھمبر کے قریب پہنچے تو تین مسلح ملزمان نے روک لیا اور لوڈڈ ٹرالر سمیت عملے سے30 ہزار کی نقدی، تین موبائل فون چھین کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس نے ڈکیتی کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مدعی نے اپنے ایک سابق ملازم پر شک کا اظہار کیا جسکو شامل تفتیش کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ملزمان چالیس لاکھ روپے کی مونگ پھلی نکال کر ٹرالر کو خالی حالت میں ویرانے میں چھوڑ گئے جسکو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔