امریکا میں 3 چور دکان سے 50 لاکھ ڈالر کے زیورات لے اُڑے ویڈیو وائرل

نقاب پوش ملزما ہتھوڑے سے دروازوں کو توڑ کر دکان میں داخل ہوئے

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے عوام سے مدد طلب کرلی، فوٹو: فائل

نیویارک میں 3 نقاب پوش ہتھوڑے سے شیشوں کے مضبوط دروازوں کو کرچی کرچی کرتے دکان میں داخل ہوئے اور 5 لاکھ ڈالر مالیت کے چُرا کر فرار ہوگئے تاہم پوری واردات سی سی ٹی وی فوٹیجز میں فلم بند ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 3 چوروں کی گرفتاری کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں تین نقاب پوش افراد کو دکان کے شیشے توڑتے اور سونا چراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب لگائے چوروں نے چند منٹوں میں اتنی بڑی واردات انجام دیدی اور انھوں نے ایسا لباس بھی زیب تن کر رکھا تھا جس سے ان کی شناخت نہیں ہوپا رہی ہے۔




پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان نے دکان سے 5 لاکھ ڈالر کی مالیت کے زیورات چرائے اور فرار ہوگئے اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں لگ پایا ہے اس لیے شہری ان چوروں کی گرفتاری میں مدد کریں۔

دریں اثنا امریکا میں ایک اور عجیب ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں ڈاکو نے اپنی مرسڈیز کو ایک ٹویوٹا کار سے ٹکرایا اور پھر کار کے ڈرائیور سے بیگ چھینا جس میں20 ہزار ڈالر تھے۔

 
Load Next Story