ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 5ویں اوورمیں حاصل کرکے ہالینڈ کو شکست دیدی

سری لنکا کے خلاف ہالینڈ کی پوری ٹیم 11ویں اوورمیں 39 رنز کے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہو گئی جو ایک ریکارڈ ہے


ویب ڈیسک March 24, 2014
ہالینڈ کے کوپر سب سے زیادہ 16 رنز بنا کر نمایاں رہے. فوٹو: اے ایف پی

KHAIRPUR: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ''گروپ بی'' کے میچ میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 5ویں اوورمیں حاصل کرکے ہالینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔

ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہالینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ہالینڈ کے بلے باز سری لنکا کی نپی تلی بالنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، ہالینڈ کی پوری ٹیم کی 11 اوور کی تیسرے گیند پر 39 رنز کے ریکارڈ کم ترین اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔ ہالینڈکے پانچ کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ کوپر سب سے زیادہ 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی طرف سے میتھیوس اور اجنتا مینڈس نے 3،3،ملنگا نے 2 جبکہ کولاسیکارا نے ایک وکٹ لی۔

39 رنز کے تعاقب میں سری لنکا نے 5 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |