سابق وزرائے اعلیٰ کو بھی مراعات دی جائیں گی پنجاب اسمبلی سے قانون منظور
بل کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کو گاڑی اور مناسب سکیورٹی اور ضروری سٹاف بھی فراہم کیا جائے گا
سابق وزرائے اعلیٰ کو مراعات دینے کا بل پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے منظورہوگیا ہے۔
ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب منسٹر بل دو ہزار بائیس مسرت جمشید چیمہ نے پیش کیا۔
پنجاب حکومت نے پنجاب منسٹر بل 2022 ایوان سے کثرت رائے سے منظور کرا لیا،بل کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کو گاڑی اور مناسب سکیورٹی اور ضروری اسٹاف بھی فراہم کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کے دور میں یہ مراعات ختم کردی تھیں،تحریک انصاف نے آج بل منظور کر کے ختم کی گئی مراعات دوبارہ بحال کر دی ہیں۔
پنجاب منسٹر بل دو ہزار بائیس کی منظوری کے دوران اپوزیشن اراکین کا شور شرابہ جاری رہا تاہم اس دوران اجلاس کی کارروائی چلتی رہی اور بل کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا۔