کراچی میں این ٹی ایس پاس اساتذہ کا جاب لیٹر نہ ملنے پر احتجاج درجنوں گرفتار

سندھ ہائی کورٹ نے سات ماہ پہلے ہمارے حق میں فیصلہ دیا اس کے باوجود ہمیں آرڈر جاری نہیں کیے گئے، مظاہرین


عائشہ خان October 18, 2022
فوٹو ایکسپریس

آٹھ سال قبل 2013 میں این ٹی ایس پاس کرنے والے اساتذہ نے آفر لیٹر نہ ملنے پر کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر اعلی ہاؤس جانےُ کی کوشش کی جس پر درجنوں اساتذہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2013 میں جونئیر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز، پرائمری اسکول ٹیچرز اور ہائیر اسکول ٹیچرز کی تقرری کیلیے این ٹی ایس پاس کرنے والے امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے پر کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر اعلی ہاوس جانے کی کوشش کی۔

پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلیے رکاوٹیں کھڑی کیں جس کو عبور کرتے ہوئے اساتذہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کیا تو اس پر درجنوں امیدواروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے مرد اور خواتین ٹیچرز کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پورے سندھ سے نیشنل ٹیسٹنگ سروس 2013 کے امیدواران اپنے حقوق کی حاصلات کے لیے دوبارہ کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہوئے ہیں، 7ماہ پہلے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ہمارے حق میں فیصلہ دیا اس کے باوجود ہمیں آرڈر جاری نہیں کیے گئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ این ٹی ایس اور آئی بی اے کے لیے یکساں پالیسی بنائی جائے اورہمیں تقرری کے لیٹر جاری کیے جائیں، اساتذہ نے آفر لیٹر کے لیے کراچی پریس کلب پر ہڑتالی کیمپ میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور ساتھیوں پر تشدد، گرفتاریوں کی مذمت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |