ایم کیو ایم پاکستان نے اندرونی اختلافات ختم کرنے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا

ایم کیوایم چند دنوں میں اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بھی بڑے فیصلے کر نے جا رہی ہے، ذرائع


نعیم خانزادہ October 19, 2022
فوٹو فائل

متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے رابطہ کمیٹی میں اختلافات کو ختم کرنے کیلئے آئندہ 48 گھنٹوں میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی میں اختلافات کو ختم کر نے کے لئے ایک اہم اجلاس طلب کر لیا جو آنے والے 24 سے 48 گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے جس میں تمام رابطہ کمیٹی کے اراکین موجود ہوں گے جس میں وہ ارکین جن کو کوئی تحفظات ہے قیادت کے سامنے پیش کرنے کا موقع دیا جا ئیں گا تا کہ پوری قیادت ایک پیچ پر ہو۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جن اراکین کو پارٹی پالیسی یا فیصلوں پر تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے گا تاکہ پارٹی ایک سمت میں کھڑی ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم چند دنوں میں اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بھی بڑے فیصلے کر نے جا رہی ہے۔

ایم کیوایم ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام اراکین کے تحفظات سے کو سنا جائے اور پارٹی قیادت جو اہم ملاقاتیں اور فیصلے کرنے جارہی ہے اس میں تمام رابطہ کمیٹی اراکین کو اعتماد میں لیا جائے اور ان اراکین رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی کئی دنوں سے بہادر آباد نہیں آ رہے ہیں ان کو بھی لایا جائے گا تاکہ تمام اختلافات یا تحفظات کو دور کیا جائے۔

ذرائع ایم کیوایم نے بتایا کہ پا رٹی جلد ایک پیچ پر کھڑی ہوگی اور جو فیصلے بھی کئے جا ئیں گے وہ عوام کے مفاد میں ہوںگے اور پارٹی میں تمام اراکین رابطہ کمیٹی کے تحفظات کو دور کیا جائیں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔