کراچی کے فلیٹ میں آتشزدگی سے باپ بیٹا اور بیٹی سمیت5 افراد جھلس گئے

فلیٹ میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس


Staff Reporter October 19, 2022
فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا:فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ میں آگ لگنے سے باپ ،بیٹے اور بیٹی سمیت 5 افراد جھلس گئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع اپارٹمنٹ کے گراؤنڈ فلور کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی جس نے پورے فلیٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے باپ، بیٹا اوربیٹی سمیت 5 افراد جھلس گئے۔زخمیوں کو ریسکیو کرکے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ فائربریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

رسیکیو ورکرز کے مطابق آگ سے جھلسنے والوں میں طاہر رحمت ، ان کے دوبیٹے 22 سالہ طلحہ اور25 سالہ حمزہ، بیٹی 26 سالہ انکشا اور30 سالہ بسمہ سبحان شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ آگ لگتے ہی علاقہ مکین گھروں سے نکل آئے اور اپنے طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں