سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ثمینہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے ضمانت خارج ہونے پر ثمینہ شاہ کو گرفتار کیا، ایڈیشل سیشن جج شیخ سہیل نے مرکزی ملزم کی والدہ کی ضمانت خارج کی۔
اس سے قبل، ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں؛ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو قتل کردیا
واضح رہے کہ 23 ستمبر 2022 کو صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی کنیڈین نژاد پاکستانی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کر دیا تھا۔ ملزم شاہ نواز امیر نے فارم ہاؤس نمبر 46 میں اپنی 37 سالہ بیوی سارہ کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا۔
ملزم واردات کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا اور تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کر دیا۔