آئی ایم ایف سے مذاکرات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اسحاق ڈار

میرے دور ے کے موقع پر چار دنوں میں آئی ایم ایف اورعالمی بینک سے 58میٹنگز ہوئی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ


News Agencies October 19, 2022
میرے دور ے کے موقع پر چار دنوں میں آئی ایم ایف اورعالمی بینک سے 58میٹنگز ہوئی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ (فوٹو فائل)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مثبت نتائج کی امید ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر چند دنوں میں صرف چند پیسے بڑھی، اس میں زیادہ فکر کی کوئی بات نہیں، میاں نواز شریف سے ملاقات میں بہت سے اہم معاملات میں گفتگو ہوئی، ضروری نہیں سمجھتا کہ ملاقاتوں کی تمام باتوں سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور مثبت نتائج کی امید ہے، میرے دور ے کے موقع پر چار دنوں میں آئی ایم ایف اورعالمی بینک سے 58میٹنگز ہوئی ہیں، ان نشستوں میں اعلیٰ انتظامیہ سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈالر کی اصل قدر موجودہ ریٹ سے بہت کم ہے اور جلد ہم ڈالر کو اس کی قیمت کے مطابق لے آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں