کویتی ولی عہد تلاوت قرآن پاک پر روپڑے ویڈیو وائرل

ولی عہد پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوئے تھے


ویب ڈیسک October 19, 2022
پارلیمنٹ اور حکمران خاندان کو قوم کی طرف سے ذمہ داریاں قبول کرنا ہوں گی، کویتی ولی عہد:فوٹو:فائل

کویت میں ولی عہد الشیخ مشعل الاحمد الصباح تلاوت قرآن کریم پر رو پڑے۔

عرب میڈیا کے مطابق کویت کی نومنتخب اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر ولی عہد الشیخ مشعل الاحمد الصباح تلاوت قرآن کریم پر رو پڑے۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل ایک رکن پارلیمنٹ نے سورہ آل عمران کی آیت کی تلاوت کی تو ولی عہد رو دیے۔کویتی ولی عہد کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران تلاوت قرآن پاک پر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔



اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ولی عہد نے کہا کہ اسمبلی کے نو منتخب ارکان عوام کو جواب دہ ہیں۔ تمام شہریوں کی ذمہ داریاں ارکان پر عائد ہوتی ہیں۔ پارلیمنٹ اور حکمران خاندان کو قوم کی طرف سے تمام ذمہ داریاں قبول کرنا ہوں گی۔ ملک کو فتہ وفساد کی طرف لے جانے والے عناصردور رہنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں