جمائما نے اردو میں ملی نغمہ ’ آؤ بچوں سیرکرائیں تم کو پاکستان کی‘ گا کر سنا دیا

میں اوربچے مل کر ملی نغمے گایا کرتے تھے، جمائما

جمائما کے ملی نغمہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے پسندیدہ ملی نغمے کے بارے میں بتا دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ اردو میں ملی نغمے گایا کرتی تھی۔ میں اوربچے 'آؤ بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی جس کی خاطر ہم نے دی قربانی لاکھوں جان کی' مل کر گایا کرتے تھے۔




جمائما نے یہ ملی نغمہ گا کربھی سنایا۔ جمائما کی پاکستانی ملی نغمہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ملی نغمہ گانے پر جمائما کی تعریف کی۔

 
Load Next Story