کے پی کی سرکاری جامعات کے کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل کے حل کیلیے کمیٹی قائم

صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کمیٹی کے چیئرمین مقرر


ویب ڈیسک October 19, 2022
فائل فوٹو

سرکاری جامعات کے کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 7 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

وزیر علیٰ سیکریٹریٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔

کمیٹی اراکین میں چار وزراء اور تین سیکریٹریز شامل ہیں جبکہ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور وزیر بلدیات فیصل امین گنڈاپور بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی کو کنٹریکٹ ملازمین کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے احکامات دیے گئے ہیں، کمیٹی ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے اخراجات کا تخمینہ لگائے گی۔ کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ بنا کر ایک مہینے میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری جامعات کے کنٹریکٹ ملازمین نے مسائل کے حل کے لیے بنی گالا کے سامنے دھرنا دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |