مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ایک اور نوجوان شہید

بھارتی فورسز نے نہتے نوجوان کو شوپیاں سے گرفتار کیا تھا


ویب ڈیسک October 19, 2022
شوپیاں اور نواحی علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ایک اور نوجوان نہتے نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں ایک اور نوجوان کوشہید کردیا۔

بھارتی فورسز نے شوپیاں کے علاقے میں نام نہاد سیکورٹی آپریشن کے دوران عمران بشیر کو ان کے گھر سے بغیر کسی جرم کے گرفتار کیا تھا۔ عمران بشیر کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں شہید کردیا گیا۔ شوپیاں اور نواحی علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔ موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل ہے اور لوگوں کو زبردستی گھروں میں محصور کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |