ٹی20 ورلڈکپ آئرلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

177 رنز کا ہدف آئرش ٹیم نے 19 ویں اوور میں حاصل کیا


ویب ڈیسک October 19, 2022
177 رنز کا ہدف آئرش ٹیم نے 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں میچ میں آئرلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، آئرش ٹیم نے ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔

گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، مائیکل جونز نے 55 گیندوں پر 86 رنز اسکور کیے، انکی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

دیگر بیٹرز میں میتھیو کراس 28، کپتان رچی بیرنگٹن 37 اور مائیکل لیسک 17 رنز بناکر نمایاں رہے، آئرش بالرز کی جانب سے کرٹس کیمفر نے 2 جبکہ جوش لٹل اور مارک ایڈائیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ ٹی20 کوالیفائنگ راؤنڈ؛ زمبابوے نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم کرٹس کیمفر کی جارحانہ 32 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز نے آئرش ٹیم کیلئے ہدف آسان بنادیا، انہوں نے 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

آئرش ٹیم کے جارج ڈوکرل نے 27 گیندوں پر 39، کپتان اینڈی بالبرنی 14، پال اسٹرلنگ 8 اور لورکن ٹکر 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسکاٹش بالرز کی جانب سے مارک واٹ، بریڈ وہیل اور مارک لیسک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں