ٹی20 ورلڈکپ آسٹریلیا کا اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا

کرکٹر کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

کرکٹر کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے پہلے میزبان آسٹریلیا کا اہم کھلاڑی ان فٹ ہوگئے۔

ٹی20 ورلڈکپ کے میزبان ملک آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس گولف کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کے ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں کو میچ سے قبل فریشن کرنے کیلئے گولف کورس لے جایا گیا تھا جہاں کرکٹر کا ہاتھ زخمی ہوا تاہم انجری کی نوعیت جاننے کیلئے متعدد ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔


مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

جوش انگلس آستریلوی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کے متبادل کھلاڑی ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گی، میچ مقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے شروع ہوگا۔

قبل ازیں بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بہمرا بھی کمر کی تکلیف کے سبب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوچکے ہیں۔
Load Next Story