شاہین کے یارکر نے افغان اوپنر کو اسپتال پہنچادیا

بیٹر کو متبادل کھلاڑی میدان سے باہر چھوڑ کر آیا


ویب ڈیسک October 19, 2022
بیٹر کو متبادل کھلاڑی میدان سے باہر چھوڑ کر آیا (فوٹو: انٹرنیٹ)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم اپ میچ میں افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز کو یارکر مار کر اسپتال پہنچا دیا۔

افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی نے افغان اوپنرز حضرت اللہ ززئی اور رحمان اللہ گرباز کو بیک فٹ پر کردیا تھا، اس دوران فاسٹ بولر نے ایک یارکر کروائی جو بیٹر کے پاؤں پر جالگی جس کے باعث وہ شدید تکلیف میں دیکھائی دیے جبکہ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا تھا۔

افغان کرکٹر کے علاج کے لیے فزیو فوری طور پر گراؤنڈ میں آئے تاہم گرباز کو چلنے میں مشکل درپیش تھی جس کے باعث انہیں متبادل فیلڈر نے میدان سے باہر لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا وارم اپ میچ بارش کے باعث ادھورا رہ گیا

رحمان اللہ گرباز کو بائیں پاؤں کے سکین کے لیے قریبی اسپتال پہنچادیا ہے، جس کے بعد انکی انجری کے حوالے سے اپ ڈیٹ دی جائے گی۔

دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان کو اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کا اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگیا

واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں افغانستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے تھے جبکہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز نے 2.2 اوورز میں 19 رنز بنائے تھے تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں