نیب کا آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ

نیب نے چار اپیلیں واپس لینے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔


ویب ڈیسک October 19, 2022
نیب نے چار اپیلیں واپس لینے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کیخلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت ہوگئی۔

نیب نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب نے چار اپیلیں واپس لینے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس، آصف زرداری کی بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست منظور

نیب نے درخواست میں کہا کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہو گی، زرداری کیخلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کیمطابق نہیں۔

یاد رہے کہ آصف زرداری اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ، پولو گراؤنڈ اور ایس ایس جی کو ٹیکنا میں بری ہوئے تھے۔ نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں