کراچی میں ڈکیتیوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

بفرزون اور پاک کالونی بڑا بورڈ میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے


Staff Reporter October 19, 2022
(فائل فوٹو)

بفرزون اور پاک کالونی بڑا بورڈ میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بفرزون میں رقم لوٹنے کی واردات کے دوران دکاندار جاں بحق ہو گیا، مقتول دکاندار اپنے کزن کے ہمراہ بینک سے 10 لاکھ روپے نکلوا کر واپس جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے رقم چھینے کے دوران موٹر سائیکل پر لات دے ماردی جس سے مقتول اوراس کا کزن گر گئے۔

اسی دوران مقتول کا سرفٹ پاتھ پر جا لگا اور وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، گرنے کے باعث محمد حنیف نامی دکاندار کے سر،منہ اورجڑے پرشدید چوٹیں آئی تھیں۔

مسلح ملزمان ساڑھے 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ساڑھے 6 لاکھ روپے ملزمات کے ہاتھ نہ لگ سکے۔ پولیس نے دکاندار کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مقتول کی لاش تدفین کے لیے آبائی علاقے مانسہرہ روانہ کردی گئی۔

ایس ایچ او نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ واقعہ 17 اکتوبربروز پیر پیش آیا تھا مقتول محمد حنیف نے اپنے گاؤں سے 10 لاکھ روپے منگوائے تھے وہ رقم نکلوا کر واپس آرہا تھاکہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں وہ جان گنوا بیٹھا۔

دوسری جانب پاک کالونی تھانے کے علاقے پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شاہین فورس کا اہلکار شہید ہو گیا جبکہ ایک راگیر بھی جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس کا دعویٰ کہ ہے جاں بحق ہونے والاراہ گیر بینک سے 4 لاکھ روپے نکلوا کر جا رہا تھا کہ مسلح ڈاکوؤں نے رقم چھینے کے بعد مزاحمت پرراہ گیر پر فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا، مقتول گولیمار کا رہائشی اورشیٹرنگ کا ٹھیکدار بتایا جا تا ہے۔

شاہین فورس کے شہید پولیس اہلکار کی شناخت 40 سالہ نہال ولد ضیاء الحق اورراہگیرکی 39 سالہ شکیل احمد خان ولد عبدالغورکے نام سے کی گئی ہے۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی اورایس ایچ او پاک کالونی محمد اشفاق نے ایکسپریس کو بتایا کہ شاہین فورس کے اہلکارعلاقے میں انسداد جرائم کے لیے گشت پرمامورتھے۔

اہلکاروں کو پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب شہریوں نے اطلاع دی کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہوئے جا رہے ہیں جس پر شاہین فورس نے اہلکاروں نے مسلح ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کیا اورجب ڈاکوؤں کے قریب پہنچنے تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس پرشاہین فورس کے اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی اوردوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں شاہین فورس کا اہلکارجو کہ موٹرسائیکل چلا رہا تھا سینے پردل کے قریب ایک گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں