ٹی20 ورلڈکپ ویسٹ انڈیز نے پہلی فتح سمیٹ لی

زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دیکر 2 پوائٹنس حاصل کرلیے

(فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دیکر پہلی فتح سمیٹ لی۔

گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیئت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 153 رنز بنائے، جانسن چارلس نے کالی آندھی کے لیے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر بلےبازوں میں کائل میئرز 13، ایون لیوس 15، کپتان نکولس پورن 9، رومن پوویل 28، شمارا پروکس 0، جیسن ہولڈر 4 جبکہ عقیل حسین رنز بناکر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا 3، بلیسنگ مزاربانی 2 جبکہ شان ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔


مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، ویسٹ انڈیز کو اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں شکست

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے تیز کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث وہ ٹارگٹ تک پہنچنے میں ناکام رہے، زمبابوے کی جانب سے ویسلی مدھویرے 27، ریگیس چکابوا 13، ٹونی مونیونگا 2، کپتان شان ولیمز 1 جبکہ سکندر رضا 14، ریان برل 18 رنز بناسکے۔ لیوک جونگوے نے میچ کے اختتامی لمحات میں 29 رنز بناکر ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4، جیسن ہولڈر نے 3 جبکہ عقیل حسین اور اوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز کی اَپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔
Load Next Story