امریکا میں خراب چکن بریانی پر گاہک نے ریسٹورینٹ کو آگ لگا دی
نشے میں دھت شخص بنگلادیشی ریسٹورینٹ سے چکن بریانی خریدنے آیا تھا
امریکا میں 49 سالہ شخص نے چکن بریانی کا آرڈر دیا تاہم وہ مطلوبہ معیار کی نہیں تھی جس پر اس شخص نے ریسٹورینٹ کو ہی آگ لگادی اور اس دوران خود بھی جھلس گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک کے ریسٹورینٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص دروازے پر کھڑا ہے اور ادھر ادھر دیکھ رہا ہے۔ جیسے ہی سڑک سنسان ہوتی ہے وہ کین سے پٹرول پھینک دیتا ہے۔
پٹرول پھینکنے کے بعد وہ لائٹر جلانے کی کوشش کرتا ہے جو ناکام ہوجاتی ہے تو مزید قریب جاکر لائٹر جلاتا ہے جس سے پٹرول گرنے کی جگہ پر آگ کے شعلے بھڑک اُٹھتے ہیں۔ اس کے جوتوں اور پینٹ میں بھی آگ لگ جاتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورینٹ کا عملہ آگ بجھانے میں لگ جاتا ہے اور اس دوران ملزم وہاں سے فرار ہوجاتا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
49 سالہ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ میں نشے دھت تھا اور بنگلادیشی ریسٹورینٹ گیا جہاں چکن بریانی خریدی لیکن مجھے خراب بریانی دیدی جس پر میں غصے میں آگیا تھا۔