ریکوڈک ریفرنس سماعت کیلئے مقرر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

چیف جسٹس عمر عطا بندیال لارجر بینچ کے سربراہ ہونگے


ویب ڈیسک October 19, 2022
چیف جسٹس عمر عطا بندیال لارجر بینچ کے سربراہ ہونگے

سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس نے صدارتی ریفرنس پر سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا جو 25 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال لارجر بینچ کے سربراہ ہونگے جبکہ جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس یحی آفریدی ، جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں؛ صدر مملکت نے ریکوڈک منصوبے پرسپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ریکوڈک ریفرنس کی منظوری دی تھی اور وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں