لاہور میں مختلف واقعات میں 9 ماہ کے دوران 386 افراد قتل

شہر میں غیر قانونی اسلحہ کی بھرمار قتل کی بڑی وجہ ہے، پولیس


ویب ڈیسک October 19, 2022
فوٹو فائل

لاہور میں مسلح ملزمان نے 9 ماہ کے دوران 386 افراد کو مختلف وجوہات کی بناء پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باغوں کا شہر لاہور جرائم کا گڑھ بن چکا ہے جہاں قتل کی وارداتیں خوفناک حد تک بڑھ گئی ہیں، لاہور میں رواں برس اب تک 350 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جاچکا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 9 ماہ کے دوران 386 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کردیا گیا ، جس میں سب سے زیادہ قتل کی 99 وارداتیں کینٹ ڈویژن میں رپورٹ ہوئیں۔

دوسرے نمبر پر سٹی ڈویژن رہا جہاں 85 افراد کو قتل کیا گیا جب کہ تیسرے نمبر پر صدر ڈویزن میں 82 افراد قتل ہوئے، اسی طرح ماڈل ٹائون میں 61 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

پانچویں نمبر پر اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 31 افراد، سول لائن ڈویژن میں 28 افراد کو قتل کردیا گیا، جس میں سے 16 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں غیر قانونی اسلحہ کی بھرمار قتل کی بڑی وجہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں